• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

طالبان نے افغانستان میں حکومت بنائی تو مل کر کام کرنے پر تیار ہیں ، برطانوی وزیر دفاع کا اعلان

Jul 14, 2021

لندن (نمائندہ خصوصی) برطانوی وزیر دفاع بین ویلس کابر نے کہا کہ اگر طالبان نے افغانستان میں حکومت بنائی تو ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ طالبان کےساتھ مل کر کام کرنے کے سوا عالمی برادری کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ،عالمی اصولوں پر عمل پیرا کسی بھی افغان حکومت کے ساتھ کام کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر افغان حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تو تعلقات پر نظر ثانی کریں گے ایسے میں طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا امکان متنازعہ ہو گا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پاکستانی سرحد سے متصل افغان ضلع اسپن بولدک پر قبضے کے لیے حملہ کیا گیا جس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کاکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے، باب دوستی پر طالبان نے افغانستان کا قومی پرچم اتار دیا اور طالبان امارت اسلامی کا سفید پرچم لہرادیا گیا ہے۔