• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عیدالاضحیٰ پر بینک کب سے کب تک بند ہوں گے؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا

Jul 17, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ پر بینکوں کی تین روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے موقع پر بینک 22 جولائی بروز منگل سے 24 جولائی بروز جمعرات تک بند رہیں گے۔ عید سے پہلے پیر کے روز بینک معمول کے مطابق صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔ عید کے بعد جمعہ کو بینک معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔