• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عازمین حج کی میدان عرفات آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا

Jul 19, 2021

مکہ (نمائندہ خصوصی) عازمین حج کی میدان عرفات آمد کا سلسلہ جاری ہے ، عازمین نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ سے روانہ ہو کر میدان عرفات پہنچ رہے ہیں ، میدان عرفات کے بعد مسجد نمرہ میں شیخ بندر بن عبدالعزیز حج کا خطبہ دیں گے ۔
امسال حج کا خطبہ اردو زبان سمیت 10 زبانوں میں براہ راست ترجمہ کیا جائے گا ، خطبہ حج کے بعد عازمین ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کر کے پڑھیں گے ۔
عازمین حج نے گزشتہ روز مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلہ میں رات منیٰ کی خیمہ بستی میں گزاری۔
خیال رہے کہ اس سال کورونا کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر صرف سعودی عرب میں رہنے والے مقامی و غیر ملکی افراد میں سے 60 ہزار کو حج کی اجازت دی گئی جبکہ باہر سے کسی کو حج کی اجازت نہیں دی گئی ۔