سرینگر(نمائندہ خصوصی) سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے چک صادق خان میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، کارروائی میں بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔مظاہروں کے خوف سے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی، غاصب فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔
قابض بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے
