ڈبلن(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کو 33 رنز سے شکست دیدی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آئرلینڈ کی ٹیم 166 رنز کے تعاقب میں 132 رنز بناسکی۔آئرلینڈ کی جانب سے ٹیکٹر 36 اور بیلبرین 22رنز بناکر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے چار ،انگیڈی اور لنڈے نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم 39 اور ڈیوڈ ملر28 رنز بناکر نمایاں رہے۔آئرلینڈ کی جانب سے ایڈئیر نے تین جبکہ سیمی سنگھ اور جوش لٹل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بہترین باؤلنگ پر تبریز شمسی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
جنوبی افریقہ بمقابلہ آئرلینڈ، پہلے ٹی 20 میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
