• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے ، امریکی مندوب ٹم لینڈرنگ

Jul 22, 2021

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی محکمہ خارجہ نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یمنیوں کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر یمن میں جنگ بندی سے متعلق اتفاق رائے پایا جاتا ہے ۔
العربیہ کے مطابق امریکی مندوب ٹم لینڈرنگ نے کہا کہ امید ہے یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی سطح پر یہ اتفاق را۴ے جامع جنگ بندی اور معاملے کے سیاسی حل کیلئے انتہائی مدد گار ثابت ہوگا۔
امریکی مندوب ٹم لینڈرنگ نےیمن کے فریقین پر زور دیا کہ وہ صدق دل کیساتھ امن مذاکرات کریں اور عالمی برادری کے اتفاق رائے سے اپنے ملک کو مستفید کرٰیں ۔