ماسکو (نمائندہ خصوصی) روس میں کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کے ایک گروہ کے خلاف تحقیقات کے دوران ایک محل نما بنگلے پر چھاپہ ماریا گیا تو وہاں سونے کی ملمع کاری سے مزین ٹوئلٹ اور دوسری چیزوں کا انکشاف ہوا۔
بی بی سی اردو کے مطابق روس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اپنے ویٹ سائٹ پر اس محل نما بنگلے کی ویڈیو جاری کی ، بنگلے کے اندرونی اور بیرونی منظر دکھائے گئے جبکہ کارروائی کے دوران سٹار وپل میں ٹریفک پولیس کے سربراہ کرنل الیکسی سیفونوو اور چھ دیگر افسران کو گرفتار کیا گیا۔
تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ٹریفک پولیس نے رشوت لے کر کاروباری اداروں کو جعلی پرمٹ دیے تھے ، ان پرمٹ سے ان کاروباری اداروں کا مال چیکنگ کے بغیر جانے دیا جاتا تھا،تحقیقاتی کمیٹی نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے گھر سمیت دیگر جگہوں پر چھاپے مارے جہاں سے انہیں بڑی مقدار میں نوٹ اور لگژری گاڑیاں ملیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیفونوو پر الزامات ثابت ہونے پر انہیں 15 سال کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے جبکہ اسی سلسلے میں سیفونوو سے پہلے ٹریفک پولیس کے سربراہ الیگزینڈرا رزانوکن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔
کرپشن کرنے والے پولیس اہلکار کے گھر میں سونے سے بنے ٹوائلٹ کا انکشاف
