• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسلام آباد چیمبر کے صدر سردار یاسر الیاس نے حکومت کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے اہم تجویز دے دی

Jul 26, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسلا م آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( آئی سی سی آئی) کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو ٹیکس سسٹم بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد کو بڑھایا جا سکے بجائے اس کے کہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالا جائے،تاجر برادری ٹیکس کی ادائیگی کے ذریعے ملکی معیشت کی بہتری میں اپنا کلیدی کردار ادا کرر ہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سال ایف بی آر نے تاریخی 4732ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کیا۔
صدر آئی سی سی آئی سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ حکومت کو ٹیکس سسٹم مکمل طور پر آٹومیٹ کرنے پر زور دینا چاہئے تاکہ ٹیکس دہندہ اور ٹیکس مشینری کے درمیان براہ راست رابطے کو کم کیا جا سکے، تا جر برادری کافی بڑی تعداد میں ٹیکس ادا کرتی ہے لیکن ان کو اس کے مطابق مراعات نہیں دی جا رہی۔