• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی کوریا میں سمارٹ فون استعمال کرنے والے جلد ہی جنسی جرائم کے مجرموں کا پتہ لگا سکیں گے

Jul 27, 2021

کوریا(نمائندہ خصوصی) کوریا کی وزارت انصاف نے بتایا ہے کہ وہ جلد ہی ایسی سروس متعارف کروا رہے ہیں جس سے سمارٹ فون استعمال کرنے والے اپنے فون کو ہلانے پر پتہ چلا سکیں گے کہ ان کے 20 میٹر کے دائرے میں کوئی رجسٹرڈ جنسی جرائم کا مجرم موجود ہے یا نہیں۔ ابتدائی طور پر بدھ سے یہ سروس دارالحکومت سیول اور اس کے گردونواح کے پندرہ شہروں میں شروع کی جائے گی۔ اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے سمارٹ فون پر ایک ایپلیکیشن انسٹال کرنا ہوگی۔ کوریا میں جنسی مجرموں کو پازیب نما الیکٹرونک آلہ پہنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کی موجودگی کی جگہ وغیرہ کی نشاندہی کرنے میں مدد ملتی ہے۔ وزارت انصاف کے مطابق جنسی جرائم پیشہ افراد کی شرح میں اضافے کو دیکھتے ہوئے یہ نئی سروس معنی خیز ثابت ہوگی۔ کوریا کی حکومت جلد اس سروس کو دوسرے صوبوں تک وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔