• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

12 سال تک ڈاکٹری کے بھیس میں عوام کو بے وقوف بنانے والا نوسر باز گرفتار

Jul 28, 2021

قاہرہ (نمائندہ خصوصی) مصر میں حکام نے ایسے نوسر باز کو گرفتار کر لیا جو گزشتہ 12 سال سے ڈاکٹر کے بھیس میں عوام کو بے وقوف بنا رہا تھا ساتھ ہی طب کے پیشے کو بدنام کر رہاتھا۔
العربیہ کے مطابق گرفتار عطائی کا دعویٰ ہے کہ وہ جگر ، نظام انہضام اور دیگر جسمانی بیماریوں کے علاج میں مہارت رکھتا ہے ، اس نے الفیوم گورنری کے دو دیہاتوں میں دو کلینک بھی کھول رکھے تھے ۔ مقامی لوگ اسے جانتے تو تھے مگر ان کو یہ علم نہیں تھاکہ ملزم کے پاس ڈاکٹری کی کوئی سند موجود ہے یا نہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے میڈیکل کی فیکلٹی میں تعلیم حاصل کی مگر تیسرے سال تعلیم ادھوری چھوڑ دی اور پروفیشنل کارڈ بنا کر خود کو ڈاکٹر بتاتا رہا۔