ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن کے حوثی ملیشیا کی جانب سے چھوڑا جانے والا کھلونا ڈرون مار گرایا۔
العربیہ کے مطابق حوثیوں نے ڈرون سے سعودی شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے اسے فضاء میں ہی مار گرایا۔
عرب اتحاد کی جانب سے کہا گیا کہ یمنی حوثیوں کی شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے تمام حربوں کو ناکام بنا دیا گیا ۔ ادھر یمن میں حکومت کی حمایت کرنےو الے اتحاد نے بھی دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی طرف حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل کو بھی تباہ کر دیا۔
سعودی عرب کی فورسز نے حوثی ملیشیا کا کھلونا ڈرون مار گرایا
