• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بیروت بندرگاہ دھماکے کی پہلی برسی پر مظاہرے پر تشدد روپ اختیار کر گئے ، مظاہرین کا پارلیمنٹ پر حملہ

Aug 5, 2021

بیروت (نمائندہ خصوصی) لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر ہولناک دھماکے کی پہلی برسی پر ہونے والے مظاہرے پرتشدد رنگ اختیار کر گئے ، مظاہرین نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا اور داخلی دروازے پر پتھراؤ کیا۔
العربیہ کے مطابق بیروت میں ایک سال قبل بندرگاہ کے گودال میں ہونے والے کوفناک دھماکے میں تقریبا دو سو افراد ہلاک اور 6500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔ گزشتہ روز واقعے کی پہلی برسی پر مظاہرین نے دھماکوں کی وجوہات کے بارے میں حقائق سامنے لانے اور ذمہ داروں کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے سزا کا مطالبہ کیا۔ بندر گاہ کے آس پاس مظاہرین اور فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس سے بھگدڑ بھی مچی جس میں ریڈ کراس کے مطابق 84مظاہرین زخمی ہوئے ۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو پارلیمنٹ کے قریب سے مشتعل کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
مظاہرین کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے ربڑ کی گولیاں فائر کی گئیںتاہم سکیورٹی فورسز نے اس کی سختی سے تردید کی ۔ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ مظاہرین نے پارلیمنٹ کے دروازے کے قریب نقب لگا کر گیٹ کے قریب آگ لگا دی ۔