• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سرحدی تنازعے پر باہم “جنگ” کرنے والی بھارتی ریاستوں آسام اور میزورم نے بڑا اعلان کردیا

Aug 6, 2021

نئی دلی (نمائندہ خصوصی) سرحدی تنازعے پر باہم دست و گریباں بھارتی ریاستوں میزورم اور آسام نے معاملات افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا اعلان کردیا۔
ریاست آسام اور ریاست میزورم کی حکومتوں کی جانب سے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ریاستیں سرحدی تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کریں گی۔ دونوں ریاستوں نے سرحد پر وفاقی حکومت کی جانب سے غیر جانبدار فورسز کی تعیناتی کو بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ 26 جولائی کو سرحدی تنازعے پر دونوں ریاستوں کی پولیس جنگ چھڑ گئی تھی جس میں سات افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک افراد میں آسام پولیس کے چھ اہلکار ایک سویلین شامل ہے۔