• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہریوں کو 600 کروڑ کا چونا لگانے والے ” ہیلی کاپٹر برادرز” گرفتار

Aug 6, 2021

چنائی (نمائندہ خصوصی) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس نے ہیلی کاپٹر برادرز کے نام سے مشہور دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ضلع کمباکونم کے عوام کو 600 کروڑ کا چونا لگایا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میور رام داس گنیش اور اس کے بھائی میور رام داس سوامی ناتھن کے خلاف ایک جوڑے نے 15 کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا تھا جس کی بنیاد پر پولیس نے ہیلی کاپٹر برادرز کے نام سے مشہور دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان چھ سال قبل ضلع کمباکونم میں آئے تھے جہاں انہوں نے ابتدائی طور پر ڈیری کا بزنس شروع کیا اور اس کے بعد ایک فضائی کمپنی رجسٹرڈ کرالی۔ بعد ازاں دونوں بھائیوں نے لوگوں کو لالچ دیا کہ ان کی رقم ایک سال میں ڈبل کردی جائے گی۔کورونا کے آنے سے پہلے تک معاملہ ٹھیک چل رہا تھا اور وہ لوگوں کو منافع بھی ادا کر رہے تھے لیکن وبا کے دوران وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوگئے جس کے باعث پورے ضلع میں دونوں بھائیوں کے خلاف پوسٹرز لگ گئے۔ کئی شہریوں نے میڈیا میں بھی دونوں بھائیوں کے خلاف آواز اٹھائی۔ پولیس نے جعفراللہ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے درج کرائی جانے والی ایف آئی آر کی بنیاد پر دونوں بھائیوں کو گرفتار کیا ہے۔