• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بیوہ خاتون پر شادی شدہ شخص کے ساتھ تعلقات کا الزام، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر مونڈ دیا گیا

Aug 6, 2021

احمد آباد (نمائندہ خصوصی) بھارتی ریاست گجرات میں 30 سالہ بیوہ خاتون پر شادی شدہ شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگاکر اس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر کے بال مونڈ دیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ضلع صبر کنٹھا میں پیش آیا جس میں ملوث چار مرد اور دو خواتین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ودانس چوہان، راجو جی چوہان، کلوسن چوہان، راکیشن چوہان، سریکھا چوہان اور سونل چوہان نے بیوہ خاتون پر شادی شدہ شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر اس پر تشدد کیا اور اس کے سر کے بال مونڈ دیے۔
متاثرہ خاتون کے مطابق وہ بینک سے واپس آرہی تھی کہ ایک شخص نے اسے گھر تک لفٹ دینے کا کہا۔ یہ شخص ملزمان میں سے ایک کا بہنوئی ہے۔ وہ اس شخص کے ساتھ لفٹ لے کر گاؤں پہنچی تو چار ملزمان نے انہیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد گاؤں میں لے جا کر تشدد کیا گیا اور بیوہ کے سر کے بال مونڈ دیے گئے۔