• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق نیا تنازع سامنے آگیا

Aug 12, 2021

تریپولی (نمائندہ خصوصی) لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے اور ان کی کی قانونی حیثیت سے متعلق تنازع سامنے آگیا۔
العربیہ کے مطابق لیبیا کی وزیر انصاف حلیمہ عبدالرحمن کے مطابق تمام عوام لیبیا کے شہری ہیں ، انتخابات کے لیے آئینی اصول اور انتظامی قانون کے حوالے سے بحث جاری ہے، پارلیمانی یا صدارتی امیدواروں کی فہرست میں اگر وضاحت طلب نام شامل ہوئے تو اس کا اعلان فوری کریں گے ۔
خاتون وزیر قانون کے مطابق ان کی وزارت کے متعلقہ ادارے کے ساتھ رابطے ہیں تاکہ معمر قذافی کے بیٹے ساعدی قذافی کو بری کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد ہو سکے ۔
وزیر انصاف نے واضح کیا ہے کہ دو اس وقت دو پہلوؤں پر کام جاری ہے۔ پہلا یہ کہ چوبیس دسمبر کو مقررہ عام انتخابات کا اجرا یقینی بنایا جائے۔ دوسرا یہ کہ بقیہ مدت کے دوران میں معاشرے کے بڑے طبقے کے لیے اہم مسائل کے حل کی بنیاد رکھ دی جائے۔ ان مسائل میں لیبیائی باشندوں کے سفر کو آسان بنانا، عدلیہ کے نظام کو ترقی دینا، اداروں کی اصلاح اور غیر قانونی ہجرت کے معاملے سے نمٹنا شامل ہے۔