• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ازبکستان نے مزار شریف سے بھاگ کر آنے والے 84 افغان فوجی گرفتار کر لئے

Aug 15, 2021

تاشقند (نمائندہ خصوصی) ازبکستان نے مزار شریف سے بھاگ کر آنے والے 84 افغان فوجی حراست میں لے لئے، ازبک وزارت خارجہ کے مطابق افغان فوجی زخمی تھے اور ازبک حکام سے طبی مدد مانگی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے خبر ایجنسی کے مطابق کہا کہ فوجیوں نے طالبان سے بھاگ کر ازبکستان میں پناہ لی تھی ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 27 جولائی کو 5 افغان افسران سمیت 46 فوجیوں کو افغان حکام کے حوالے کیا تھا ،افغان فوجی آرندو سیکٹرچترال پہنچے تھےجہاں افغان کمانڈرکی درخواست پر پاک فوج کی طرف سے افغان حکام سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد افغان فوجیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی اور فوجی روایات کے مطابق افغان اہلکاروں کو خوراک اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں
اس سے قبل یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے بارڈر پر پاک فوج سے پناہ طلب کی تھی۔ ان اہلکاروں کو بھی محفوظ پناہ فراہم کرنے کے بعد طریقہ کار کے تحت افغان حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔