سرینگر (نمائندہ خصوصی) آج دنیا بھر میں کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں آج کے روز احتجاج اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں ، ماضی کی ہزیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی حکام نے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے ۔
15 اگست کو بھارت اپنا یوم آزادی مناتا ہے مگر مظلوم کشمیری اسے یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اس دن لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کے اطراف سمیت دنیا بھر میں کشمیری احتجاج کرتے ہیں ، ریلیاں نکالتے ہیں اور بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتے ہیں ۔
دنیا بھر میں کشمیریوں کے احتجاج کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی طرف دلانا ہے ،کشمیریوں کے مظاہروں کو روکنے کیلئے بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں سخت لاک ڈاون کر رکھا ہے، انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی ذرائع کو بند کردیا ہے۔
آج دنیا بھر کے کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں
