• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریا بھر میں کورونا کی تعداد میں مسلسل اضافہ ،چوتھے لاک ڈاؤن کے خطرات بڑھنے لگے

Aug 21, 2021

ویانا(نمائندہ خصوصی) آسٹریا میں ڈیلٹاوائرس کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1250 سے زائد کورونا کیسز اور ایک اموات رجسٹرڈ ہوئی ہے۔ اس ہفتے نئے انفیکشن کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز جمعرات کو 1226 نئے کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ دو دنوں میں روازنہ 1200 بارہ سو سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور ماسک اور ریسٹورنٹ اور سماجی فاصلہ کی نئی سخت پابندیاں کی راہ ہموار ہوتی جا رہی ہے اور موجودہ کورونا ارڈینس کی مدت 31 اگست کو ختم ہورہی ہے اور اس آرڈینس کے ختم ہونے سے قبل اگلے ہفتہ کے آخر میں نیا آرڈیننس آنے کو متوقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آسٹریا میں کل 1258 نئے انفیکشن اور ایک اموات ہوئی ہیں۔ آسٹریا میں اب تک 674077 مثبت ٹیسٹ کے نتائج آ چکے ہیں۔ 20 تک آسٹریا بھر میں 10761 افراد کورونا وائرس کے نتیجے میں مر چکے ہیں اور 652180 صحت یاب ہو چکے تھے۔ 301 لوگ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ان میں سے 72 کی حالت تشویشناک ہے اور انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔