• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے میئر مائیکل لڈوگ منگل کو مزید کورونا قوانین کا اعلان کریں گے

Aug 24, 2021

ویانا(نمائندہ خصوصی)ویانا کے میئر نے ماضی میں بھی پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ آسٹریا کے دیگر شہروں کے برعکس اپنے طور پر سخت اقدامات کرے گا۔اس میں روزمرہ کی زندگی کے بہت سے شعبوں میں ماسک کی ضرورت پر عمل کرنا بھی شامل ہے۔
منگل کی صبح ویانا کے میئر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صحت دیکھ بھال اور کورونا کے ماہرین سے مشورہ کریں گے۔ کئی گھنٹوں کی مشاورت اور منصوبہ بندی کے بعد فیصلہ دوپہر کو پیش کیا جائے گا۔ مبصرین نئے سخت کورونا اقدامات کو قابل فہم سمجھتے ہیں۔ اس لیے بھی کہ ویانا اپنے سخت قوانین پر عمل کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتا۔ ویانا میں آپ کو اب بھی تمام دکانوں میں منہ اور ناک کا تحفظ پہنے لوگ نظر آئیں گے ۔
ویانا میں کورونا کی صورتحال کئی دنوں سے ایک بار پھر پریشان کن ہے۔ پیر 23 اگست 2021 تک وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے ویانا میں 148771 مثبت ٹیسٹوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ 142365 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وائرس سے متعلقہ اموات کی تعداد بدستور 2371 ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اس وقت 4035 ایکٹو کیسز ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 324 نئے کیسز شامل کیے گئے۔ کوروناصورتحال کی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں۔ ویکسینیشن کی شرح کو بڑھانے کے لیے خاص طور پر ویانا شہر میں ویکسینیشن بسیں متعارف کرائی ہیں جو خاص مقامات جیسے بڑے ریلوے اسٹیشن،شاپنگ سنٹر اور پارک وغیرہ پر ویکسینیشن بسیں موجود ہونگی اور روازنہ صبح سے لیکر شام تک بغیر اندراج اور اپوائنٹمنٹ کے آپ صرف اپنا ہیلتھ کارڈ دکھا کر کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔