• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آج بورس جانسن جی سیون کے اجلاس میں طالبان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیےمنصوبہ پیش کریں گے

Aug 24, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جی-7 کے سربراہان کا ورچوئل اجلاس بلایا ہے جس میں وہ طالبان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے رکن ممالک کو قائل کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن آج ہونے والے جی-7 کے ورچوئل اجلاس میں طالبان پر نئی پابندیوں پرغور کرنے کے لیے عالمی رہنماؤں کے سامنے اپنا منصوبہ بھی پیش کریں گے۔جی-7 گروپ کی سربراہی اس وقت وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن کے پاس ہے اور وہ کل گروپ کے ہونے والے ورچوئل اجلاس میں رکن ممالک امریکہ، اٹلی، فرانس، جرمنی، جاپان اور کینیڈا کے سربراہان کو طالبان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے قائل کریں گے