• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

‘ایک دن میں پنجشیر پر قبضہ کر سکتے ہیں لیکن بات چیت سے حل چاہتے ہیں، افغان طالبان کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا

Aug 24, 2021

کابل(نمائندہ خصوصی)افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ہم ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کر سکتے ہیں لیکن وہاں کے مسائل بھی بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اب 20 سال پہلے والی صورتحال نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا آئین تشکیل دیا جائے گا، چاہتے ہیں مخالفین بھی حکومت میں شامل ہوجائیں، قومی پرچم کس طرح ہو گا، اس کا فیصلہ مستقبل میں کریں گے، تمام گروپوں کو مستقبل کی حکومت میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ داعش کے قیدی جیلوں سے نکل چکے ہیں اور وہ چھپے ہوئے ہیں، انہیں افغان لوگوں کی حمایت حاصل نہیں،ممکن نہیں کہ اب داعش افغانستان میں زور پکڑے۔سہیل شہین نے مزید کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،افغانستان کا نیا دور صلح،مساوات اور تعمیر نوکا ہو گا۔