ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس بیٹ 16 نے موٹر سائیکل کے حادثات کی روک تھام کیلئے ان کے خلاف موثر انفورسمنٹ اور بریفنگ کا آغاز کیا ہے ڈی ایس پی موٹروے سہیل افضل خود اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں موٹر وے پولیس افسران کی جانب سے ہائی وے پر موٹر سائیکل سوار و ں کو روک کر گروپ کی شکل میں بریفنگ جاری ہے۔مہم کا مقصد روڑ سیفٹی کے قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ روڈ یوزر ان قوانین پر عمل کر کے خود کو حادثات سے محفوظ رکھ سکیں۔ اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر موٹر سائیکل سوار و ں کو ہیلمیٹ کے استعمال،سائڈ ویو مرر ،لین وایلیشن،ون وے وائلیش،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات،اور دیگر تمام سیفٹی کے قوانین پر بریفنگ جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انفورسمنٹ بھی کی جارہی ہے۔اس مہم کے خاطرخواہ نتائج برامد ہونگے اور حادثات کی روک تھام میں مدد ملے گی