• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ صدر بہاولپور پولیس کا موٹرسائیکل چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف اہم کارروائی

Aug 24, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے) تھانہ صدر بہاولپور پولیس کا موٹرسائیکل چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف اہم کارروائی، معظم گینگ کا سربراہ ساتھی سمیت گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیوارت، 13 موٹر سائیکل اور نقدی برآمد، برآمد شدہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے، بہاولپور پولیس جرائم بر خلاف مال کے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مال مسروقہ برآمد کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جا سکے اور پولیس پر مزید اعتماد بحال ہو، آئندہ بھی ایسے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گیں، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ٹاسکنگ کے نتیجے میں تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے موٹرسائیکلیں چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے معظم گینگ کے سربراہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، معظم گینگ گھروں میں نقب لگا کر شہریوں کو موٹر سائیکل، زیورات، نقدی سے محروم کرنے کے علاوہ تھانہ صدر بہاولپور کے علاقہ میں موٹر سائیکل چوری کرتے تھے، ایس ایچ او تھانہ صدر بہاولپور کی سربراہی میں اسپشل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور شب و روز کی محنت سے معظم گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار گینگ میں معظم اور اللہ وسایا شامل ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کرلیا، جن میں ساڑھے 04 تولہ سونا، 05 عدد موٹرسائیکلیں 125، دیگر 08 عدد موٹرسائیکلیں اور ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کرلی، قانونی طریقے کے بعد برآمد شدہ مال مسروقہ کو اصل مالکان کے حوالے کیا گیا، گینگ کے ایک فرار ملزم صدیق کی گرفتاری کیلئے بھی پولیس چھاپے مار رہی ہے، دوران اینٹروگیشن ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ 02 پسٹل 30 بور بھی برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈی پی او بہاولپور نے تھانہ صدر بہاولپور کی کارکردگی کو لائق تحسین قرار دیا ، بہاولپور پولیس جرائم بر خلاف مال کے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مال مسروقہ برآمد کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جا سکے اور پولیس پر مزید اعتماد بحال ہو،آئندہ بھی ایسے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گیں ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز کو اسی طرح کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرنے اور مال مسروقہ برآمد کرنے کے احکامات جاری کیے،