• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کیے جانے لگے

Aug 24, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کیے جانے لگے، 61 شہریوں کی شرکت، ملزمان کی گرفتاریوں اور تحقیقات کیلئے ایس ڈی پی اوز کو ٹاسک، شہریوں کی طرف سے پولیس کے عدم تعاون کی شکایات پر متعلقہ آفیسر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، ڈی پی او

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ( ر) ظفر اقبال اعوان کی عوام کو بروقت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری کے ذریعے شہریوں کے مسائل حل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، شہریوں کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کیے جانے لگے جس کے نتیجے میں 61 شہریوں نے گزشتہ روز بھی کھلی کچہری میں شرکت کر کے اپنے مسائل پیش کیے، ڈی پی او نے مسلسل آخری شہری کی درخواست تک سب کے مسائل سن کر فوری طور پر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے کارروائی اور تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کیے، 3 شہریوں نے اپنے حقیقی بیٹوں کے خلاف نافرمانی اور تشدد کی شکایات کیں جس پر ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے تحت کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا، جبکہ سرکل یزمان اور سرکل احمد پور شرقیہ کی متعدد درخواستوں پر ملزمان کی گرفتاریاں نہ کرنے پر ڈی پی او نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو متعینہ وقت میں ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا، اسی طرح تھانہ سول لائنز سے متعلق ڈکیتی کے مقدمہ میں پراگرس نہ ہونے کی شکایت پر ڈی پی او نے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو جوابدہی کیلئے طلب کیا اور خود اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہری کی طرف سے پولیس لے عدم تعاون کی شکایت قابل برداشت نہیں، کامیابی تبھی ملتی ہے جب افسران نیک نیتی سے اپنی کوشش کریں اور فرائض بخوبی نبھائیں،