میلان (نمائندہ خصوصی) اٹلی کے شہر تورین میں دو منزلہ عمارت گرنے سے چار سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ بچے کی ماں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اطالوی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد کم از کم دو دیگر افراد لاپتہ ہیں۔ تین افراد ، دو مرد اور ایک خاتون کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ٹورین کے مضافات میں سٹراڈا برام فیم میں پیش آیا۔
ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ شاید گیس لیکج اور دھماکے کی وجہ سے ہوا ہے۔ مبینہ طور پر لاپتہ افراد میں سے ایک کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔ عمارت کے ملبے سے لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
اٹلی میں دو منزلہ عمارت گرگئی، چار سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا
