• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ کینٹ پولیس کی کامیاب کارروائی،

Aug 26, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے) تھانہ کینٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، سرقہ ونقب زنی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی حاجی سعید گینگ کا سرغنہ 03 ساتھیوں سمیت گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی11 عدد موٹر سائیکل اور سرقہ شدہ گھریلو سامان برآمد، وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد، برآمدشدہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے ،قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈی پی او محمد فیصل کامران،

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق ڈی پی او محمد فیصل کامران کی قیادت میں بہاولپور پولیس قانون شکنی کرنے والوں اور گینگ ہائے کے خلاف گاہے بگاہے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، تھانہ کینٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سرقہ و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی حاجی سعید گینگ کے سرغنہ کو 03 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،جن سے لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کرنے کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا، ملزمان رات کے اوقات میں تالے لگے ہوئے،زیر تعمیر مکانات سے گھریلو سامان اٹھا لیتے اور بعد ازاں فروخت کرتے تھے، جبکہ موٹر سائیکل بھی چوری کرتے تھے،اگر گھر کا کوئی فرد جاگ جائے یا کسی کو پتہ چل جائے تو ہوائی فائرنگ بھی کرکے فرار ہوجاتے تھے،ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان وارداتوں میں مطلوب بین الاضلاعی حاجی سعید گینگ کو گرفتار کرلیا، گینگ میں محمد سعید، محمد عباس، حبیب اللہ اور ایاز شامل ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر 07 لاکھ روپے سے زائد 11 عدد موٹر سائیکل، بڑی تعداد میں گھریلو سامان جس میں موٹریں، پنکھے، لائٹنگ والا سامان، جنریٹر سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں، برآمد کی گئیں، ملزمان نا صرف بہاولپور بلکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں وارداتیں کرنا تسلیم کیں، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ 03 عدد پسٹل بھی برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے، قانونی طریقے کے بعد برآمد شدہ مال مسروقہ کو اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہاہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی، ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کو مالی تقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،