بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) تھانہ صدر یزمان پولیس کی اہم کامیابی، چوری کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، 15 لاکھ روپے مالیتی 12 تولے طلائی زیورات برآمد، برآمد شدہ سونا اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا،پولیس دن رات جرائم کی سرکوبی کے لیے کام کر رہی ہے، پولیس نے جدید ضابطہ کار کو اپناتے ہوئے وارادت ٹریس کی، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی جرائم کی سرکوبی اور مال مسروقہ برآمد کرنے کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت میں بہاول پور پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں ہے، اس سلسلہ میں تھانہ صدر یزمان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا،مدعی مقدمہ اعجاز احمد کے گھر سے نامعلوم الاسم اشخاص نے طلائی زیورات وزنی 12 تولے،اہم کاغذات اور نقدی 30 ہزار روپے چوری کر لیے تھے،جس پر تھانہ صدر یزمان پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کیا، ایس ایچ او تھانہ صدر یزمان کی سربراہی میں تفتیشی آفیسر پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئ اور دن رات محنت کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان رضوان اور علی جبار کو گرفتار کرلیا،جن کی نشاندہی پر 15 لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات برآمد کر لیے،قانونی طریقہ کار کے بعد برآمد شدہ مال مسروقہ اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس دن رات جرائم کی سرکوبی کے لیے کام کر رہی ہے۔، جدید ٹیکنالوجی کیدد سے ضلع بھر میں عوام کو ریلیف مہیا کرنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈی پی او نے اچھی کارروائی کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔