• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسلام آباد میں رواں ہفتے کئی لوگوں کے ساتھ دن دیہاڑے اور سرعام گن پوائینٹ پر ڈکیتی اور چھینا چھپٹی کی وارداتیں ہوئی ہیں۔

Sep 28, 2019

اسلام آباد میں رواں ہفتے کئی لوگوں کے ساتھ دن دیہاڑے اور سرعام گن پوائینٹ پر ڈکیتی اور چھینا چھپٹی کی وارداتیں ہوئی ہیں۔ یہ واقعات مارکیٹوں، گلیوں، اور مصروف سڑکوں پر ہوے ہیں نہ کہ کسی گرین بیلٹ یا ویرانے میں۔ G 6/1-3 میں مارکیٹ کے سامنے ایک شخص اپنی جان سے بھی گیا۔ لوٹنے کے ان واقعات میں ایک واقعہ تو بہت پریشان کن ہے۔ کار سوار خاتون کو مصروف مارکیٹ میں روکا گیا جس پر خاتون نے کار اندر سے لاک کر لی اور ایک ہاتھ ہارن پر رکھ دیا۔ اس کے باوجود دو موٹر سائیکل سواروں نے کار کا شیشہ توڑا اور خاتون سے سونے کی چوڑیاں اتروائیں اور آرام سے چلتے بنے۔ یہ واردات 10 منٹ پر محیط رہی۔ ہر کوئی دیکھ رہا تھا لیکن سب بے حسی، بزدلی اور بے شرمی کی مثال بنے رہے۔ (کون لوگ او تسی)
یہ سب کیا ہے؟ ارباب اختیار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں؟
یہی حال اسلام آباد کے ٹاؤنز کا ھے جسمیں سر فہرست مارگلہ ٹاؤن ھے ۔ ایک طرف بنیادی سہولتوں پانی ۔ بجلی ۔ روڈز انفاسٹچکر سے محرومی دوسری طرف جرائم اور بد امنی عروج پر ۔ سی۔ ڈی۔ اے ۔ ایم۔ سی۔ اے اور
آئی جی اسلام آباد کس سیارے پر رہتے ہیں؟ کیونکہ ان حالات میں ہم سب بشمول ہمارے خاندان ایک شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ دکھ والی بات یہ ھے کہ یہ حلقہ وزیر اعظم عمران خان کا ھے ۔ بعد میں ضمنی انتخابات میں یہ سیٹ پھر سے PTI کے امیدوار علی نواز اعوان کے حصے میں آی ۔ PTI کے سابقہ نامزد وائس چیئرمین ارسلان عباسی سمیت چند نوجوان کام شروع کرنا چاھتے ھیں مگر بیوروکریسی کے سامنے بے بس نظر آتے ھیں