بارسلونا (نمائندہ خصوصی)بارسلونا کے قریبی قصبے روبی میں گزشتہ دنوں پاکستانی باپ اور بیٹے کی بہادری کام دکھا گئی ، دونوں نے پی سی او اور منی ٹرانسفر شاپ پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی.
تفصیلات کے مطابق پستول سے مسلح ایک نوجوان دکان میں گھسا اور پستول دکھا کر باپ اور بیٹے سے رقم دینے کا تقاضا کیا جس پر بیٹے حمزہ نے مزاحمت کی تو چور بوکھلا گیا اور باپ بیٹے کی ہمت کے سامنے مسلح چور کی ہمت جواب دے گئی اور اس نے بھاگنے میں عافیت جانی،دونوں باپ بیٹانے چور کا دروازے تک پیچھا کیا مگر بھاگتے چور کی پیچھے مڑکر دیکھنے کی ہمت بھی نہ ہوئی اور وہ بھاگ گیا۔
بارسلونا میں بہادر پاکستانی باپ بیٹے نے مسلح ڈاکو کو مزاحمت کرکے بھاگنے پر مجبور کر دیا
