• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

طالبان سے مذاکرات کے باوجود کیا فرانس انہیں تسلیم کرے گا ؟، صدر عمانویل میکرون نے بڑا اعلان کر دیا

Aug 30, 2021

پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانس کے صدر عمانویل میکرون نے کہا کہ طالبان سے افغانستان کے شہریوں اور خطرے میں گھرے افراد کے انخلاءپر بات چیت چل رہی ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ طالبان کو تسلیم کر لیا ہے ۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا کہ عمانویل میکرون نے دورہ عراق کے دوران اتوار کو ٹی ایف ون ٹیلی ویژن کے نیوز شو میں کہا کہ ہم نے افغانستان میں انخلاءکا آپریشن کرنا ہے ، اس وقت افغانستان میں کنٹرول طالبان کے پاس ہی ، ہمیں عملی نقطہ نظر سے بات چیت کرنی ہے مگر اس کا مطلب طالبان کو تسلیم کرنا ہر گز نہیں ، ہم نے اپنی شرطیں رکھی ہیں ۔