سرینگر(نمائندہ خصوصی)بھارت کی قابض حکومت نے حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی وفات کے بعد ان کے گھر کے باہر فوج کی بھارتی نفری تعینات کردی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہباز گل نے اس حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر شئیر کی ہیں۔تصاویر اور ویڈیو ز میں بھارتی فوج کے سید علی گیلانی کے گھر کے باہر خاردار
تاریں لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ ‘آزادی کشمیر کے نڈر لیڈر سید علی شاہ گیلانی اللہ کو پیارے ہو گئے۔ ان کے گھر پر بڑی تعداد میں انڈین آرمی کی نفری تعینات کر دی گئی۔ کچھ شیر ایسے ہوتے ہیں جن کے جسدخاکی سے بھی ظالم کو خوف آتا ہے’۔
بھارت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے گھر فوج تعینات کردی، شہباز گل نے ویڈیوز شئیر کردیں
