برمنگھم (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ورک اینڈ پنشنز (ڈی ڈبلیو پی) نے تصدیق کی ہے کہ یونیورسل کریڈٹ (یو سی) ادائیگیوں کو اس سال کے آخر میں کم کردیا جائے گا۔
ڈی ڈبلیو پی کے سیکریٹری تھریس کوفی کا کہنا ہے کہ یو سی ‘اپ لفٹ’ جو کہ کورونا کے دوران لوگوں کی مدد کے لیے لاگو کیا گیا تھا، ستمبر کے آخر سے مرحلہ وار ختم ہونا شروع ہو جائے گا۔
یونیورسل کریڈٹ کا معیاری الاؤنس مندرجہ ذیل ادائیگی کے زمرے کے منظرنامے کے تحت تبدیل ہو جائے گا۔
سنگل اور 25 سال سے کم عمر والوں کے لیے 2021 کی ادائیگی 344 پاؤنڈ سے کم ہو کر 264 پاؤنڈ ہو جائے گی۔
سنگل اور 25 یا اس سے زیادہ عمر والوں کے لیے 2021 کی ادائیگی 411.51 پاؤنڈ سے گھٹ کر 331.51 پاؤنڈ ہو جائے گی۔
25 سال یا اس سے کم عمر کے جوڑوں کیلئے 2021 کی ادائیگی 490.60 سے کم ہو کر 410.60 پاؤنڈ ہو جائے گی۔
25 سال سے زائد عمر کے جوڑے کے لیے 2021 کی ادائیگی 596.58 سے کم ہو کر 16 516.58 پاؤنڈ ہو جائے گی۔
برطانیہ کا یونیورسل کریڈٹ میں کمی کا فیصلہ
