• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وادی پنج شیر میں گھمسان کی لڑائی جاری، طالبان کا 34 مخالفین ، مزاحمتی محاذ کا 350 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ

Sep 3, 2021

کابل (نمائندہ خصوصی) وادی پنج شیر پر قبضے کیلئے طالبان اور احمد مسعود کی قیادت میں قومی مزاحمتی محاذ میں شدید لڑائی جاری ہے۔ دونوں اطراف سے ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
طالبان کے ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی کے مطابق ان کے جنگجوؤں نے وادی پنج شیر کے ضلع شتل اور اس کی 11 آؤٹ پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ طالبان کی پیش قدمی کے دوران قومی مزاحمتی محاذ کے 34 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب قومی مزاحمتی محاذ کے ترجمان فہیم دشتی نے طالبان کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران 350 طالبان جنگجو ہلاک اور 290 زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان کی شتل ضلع پر قبضے کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ گزشتہ شب طالبان نے جبل سراج کے راستے شتل پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ طالبان جنگجوؤں کی لاشیں ابھی تک میدان جنگ میں پڑی ہیں اور وہ صرف 40 لاشیں ہی اٹھا پائے ہیں۔