وارسا(نمائندہ خصوصی) زہریلی کُھمبی (مشروم) کھانے سے 2 افغان مہاجربچے جاں بحق ہوگئے۔
اے ایف پی کے مطابق حال ہی میں افغانستان سے انخلا کرنے والا 6 سالہ بچہ جنگلی کھمبی کھانے سے جاں بحق ہوگیا۔ ایک روز قبل ہی اس بچے کا 5 سالہ بھائی بھی زہریلی کھمبی کھانے سے چل بسا تھا۔متاثرہ خاندان پولینڈکے دارالحکومت وارسا کے قریب واقع ایک مہاجرکیمپ میں رہائش پذیر ہے۔دونوں بھائیوں کو زہریلی کھمبی کھانے کے 2 روز بعد جگر کی خرابی کے باعث تشویش ناک حالت میں بچوں کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں نیٹو کے ساتھ کام کرنے والے ایک ہزار24 افراد کو پولینڈ منتقل کیا گیاہے۔
پولینڈ میں 2 افغان مہاجر بچے جان کی بازی ہار گئے
