• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بڑے یورپی ملک نے افغانستان میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کردیا

Sep 4, 2021

دوحہ (نمائندہ خصوصی) یورپی ملک اٹلی نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کردیا۔
قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم کے مطابق طالبان کے یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کے مشن کے سربراہ ملا عبدالحق واثق کی سربراہی میں ایک وفد نے دوحہ میں اطالوی سفارتخانے میں اٹلی کے وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی اینریکو سلوا سے ملاقات ہے۔ اس ملاقات میں اٹلی نے وعدہ کیا کہ وہ افغانستان میں اپنا سفارتخانہ کھولے گا۔
طالبان ترجمان کے مطابق اٹلی آئندہ چند روز میں اپنے سفیر کو واپس افغانستان بھیج دے گا۔ اطالوی وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ وہ افغانستان میں اپنے ادھورے پراجیکٹس مکمل کریں گے اور طالبان کے ساتھ مل کر معاشی اور انسانی حقوق کے کام کرتے رہیں گے۔