• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معمر قذافی کے دست راست سمجھے جانے والے احمد رمضان رہا ہو گئے

Sep 8, 2021

طرابلس (نمائندہ خصوصی) لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے الساعدی قذافی کے رہائی کے بعد اب کرنل قذافی کے دست راست سمجھے جانے والے اور کرنل قذافی کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر احمد رمضان کو بھی رہا کر دیا گیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق احمد رمضان سات سال تک طرابلس کی جیل میں قید رہے ، ان کی رہائی سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کرنل قذافی کے بیٹے ساعدی قذافی کو بھی رہا کردیا گیا ہے اور وہ لیبیا سے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔
لیبیا کی صدارتی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا تھا جواپنی سزا پوری کرچکے ہوں، احمد رمضان اور متعدد سیاسی قیدیوں کی رہائی جامع قومی مفاہمتی عمل کا نتیجہ ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی لیبیا میں انسانی حقوق پرعمل درآمد اور ملک میں انصاف کا بول بالا کرنے کی کوشوں کا حصہ ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رحمد رمضان معمر قذافی کے خفیہ رازوں سے واقف ہیں ، وہ قذافی حکومت کے خاتمے تک ان کے ساتھ رہے ، احمد رمضان کی رہائی سے قبل سعدی معمر قذافی کی رہائی کے چند گھنٹوں بعد عمل میں لائی گئی۔
توقع کی جا رہی ہے کہ کرنل قذافی کے انتہائی نزدیکی ساتھی عبداللہ النوسی کی رہائی بھی عمل میں آئے گی جو سال 2012 سے جیل میں ہیں