ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں اجازت ملنے کے بعد ڈرائیونگ سکولوں میں خواتین کو بھی تربیت دی جانے لگی ہے ۔
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک کی جانب سے جاری کردہ کلب کے مطابق جنوبی علاقے حائل میں خواتین کے ڈرائیونگ سکول میں لڑکیوں کو ڈرائیونگ کی تربیت دیتے دکھایا گیا ہے۔
سعودی حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں میں ڈرائیونگ سکولوں کی ترقی کا کام جاری ہے۔
خواتین کو ڈرائیونگ کی مہارت اور ٹریفک قوانین سکھانے، گاڑیوں کے ڈرائیونگ کے ہنر سیکھنےکیلئے آنے والی خواتین کو تمام سروسز دی جا رہی ہیں ،کلپ میں ڈرائیونگ کی مہارت حاصل کرنے کے لیے حایل خطے میں ڈرائیونگ ایجوکیشن سینٹر میں خواتین اور لڑکیوں کی غیرمعمولی تعداد اور ان کی ڈرائیونگ میں دلچسپی کا بھی پتا چلتا ہے۔
سعودی عرب کے ڈرائیونگ سکولوں میں خواتین کو بھی تربیت دی جانے لگی
