ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی گئی ، سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں ۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مذاکرات کیلئے وقت کا تعین کرنا پاکستان اور بھارت پر منحصر ہے ، دونوں ممالک کو مذاکرات کے لئے فورمز فراہم کریں گے ، پاکستان اور بھارت باہمی مسائل کو مستقل بنیادوںپر حل کرنے کی کوشش کریں ۔
واضح رہے کہ پاکستان ماضی میں متعدد بار صاف کہہ چکا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ۔
سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی
