• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سام سنگ نے پاکستان میں ٹیلی ویژن مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا

Sep 29, 2021

کوریا (نمائندہ خصوصی) دنیا کے صفِ اول کی ٹیلی ویژن بنانے والی کورین کمپنی سام سنگ نے رواں سال دسمبر سے پاکستان کے شہر کراچی میں ٹیلی ویژن مینوفکچرنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پلانٹ ابتدائی طور پر سالانہ 50ہزار یونٹ بنائے گا. پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر صابر خان، نائب صدر ملک ندیم، جنرل سیکریٹری ملک نوید نے سام سنگ کی طرف سے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اس کو پاکستان کیلئے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نا صرف پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ دوسرے ممالک اور کمپنیاں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر تیار ہوں گی۔