• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر و سابق سینٹر چوہدری سعود مجید نے چوہدری سعد مسعود کے ہمراہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کی

Oct 8, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے )پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر و سابق سینٹر چوہدری سعود مجید نے چوہدری سعد مسعود کے ہمراہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کی

اس موقع پر حاجی بلیغ الرحمن کھوکھر ،حیات محمد خلجی ،شیخ محمد رفیق ،شاہد رشید ایڈووکیٹ ،چوہدری بشارت علی، مستری سلیم ، فیصل بھٹی ، محمد عاشق مٹھا، سٹی صدر یوتھ ونگ بہاولپور مبین قریشی ، چوہدری محسن علی ،رانا ساجد اقبال ،رانا ارشد جاوید، بلال بلوچ، اور عمران غوری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ حمزہ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیگی کارکنوں کو فعال اور متحرک رکھا جائے۔ کارکن ہماری پارٹی کا ہر اول دستہ اور نواز شریف کے شیر ہیں کارکنوں کی پارٹی کے لئے قربانیاں اور خدمات لازوال ہیں ۔ انہوں نے عمران غوری کو مسلم لیگ ن کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران غوری نے جنرل پرویز مشرف کی بدترین آمریت میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور عدلیہ بحالی تحریک میں انہوں نے بھرپور حصہ لیا۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ قائد نواز شریف کی غیر موجودگی میں پارٹی کارکن آج بھی فعال اور متحرک ہیں اور اپنے قائد کی طرح حکمرانوں کے آگئے نہیں جھکے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے پوری قوم کو بدترین حالات کا شکار بنادیا ہے تین سالہ دور حکومت میں انہوں نے عام لوگوں پر مہنگائی ،بدامنی اور بے روزگاری کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں انہوں نے کہا کہ بہاولپور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے جلد ہی موجودہ حکومت سے جان چھوٹنے والی ہے آئندہ مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی ہم اقتدار میں آکر عوام کو ریلیف کی فراہمی کے علاوہ ملک کی ترقی کارکا ہوا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔