ہریانہ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست چندی گڑھ میں 60 سالہ برطانوی سفارت کار کو موٹر سائیکل سوار نے اس وقت جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جب وہ ٹینس کورٹ جا رہی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چندی گڑھ میں صبح ٹینس کھیلنے کے لیے گھر سے ٹینس کورٹ جانے والی برطانوی سفارت کار کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم شخص نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔60 سالہ برطانوی سفارت کار کی جانب سے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ٹینس کورٹ جاتے ہوئے عقب سے آنے والے موٹر سائیکل سوار نے نامناسب انداز سے چھوا اور نازیبا حرکات کی کوشش کی۔
برطانوی سفارت کار نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار فرار ہوگیا میں نے پیچھا کرنے کی کوشش کی تاہم وہ تیزی سے چلا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
بھارت میں 60 سالہ برطانوی سفارت کار بھی جنسی ہراسانی سے محفوظ نہ رہ سکیں، انتہائی شرمناک تفصیلات منظرعام پر
