واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ بات چیت واضح اور پیشہ ورانہ نوعیت کی رہی، بات چیت میں امن و امان اور دہشت گردی کے معاملات پر توجہ مرکوز تھی۔
امریکی وزارت خارجہ نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، بات چیت میں امریکی جانب سے زور دیا گیا کہ افغانستان میں خواتین کو دور نہ کیا جائے۔امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق طالبان کی حکومت صرف اقوال کی نہیں بلکہ افعال کی مرہون منت ہو گی، طالبان کے ساتھ امریکیوں سمیت غیر ملکیوں اور افغان شراکت داروں کے لیے محفوظ راستے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ فریقین نے افغان عوام کے لیے براہ راست امریکی انسانی امداد پر بات چیت کی۔
طالبان کے ساتھ مذاکرات کا ابتدائی دور کیسا رہا ؟ امریکہ کا موقف سامنے آگیا
