برلن(نمائندہ خصوصی) جرمنی نے کولون شہر میں ملک کی سب سے بڑی مسجد سمیت 35 مساجد کی انتظامیہ کو نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر کولون میں مسلم برادری اور مقامی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے تحت شہر کی تمام 35 مساجد کو نماز جمعہ کی اذان لاؤڈ سپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی جن میں ملک کی سب سے بڑی مسجد بھی شامل ہے۔
کولون کے میئر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرا شہر مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں کا امتزاج ہے۔ مؤذن کو لاؤڈ سپیکر پر اذان کی اجازت دینا ان کے لیے احترام کی علامت ہے۔لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دو سال کے لیے دی گئی ہے جس کی تجدید کی جا سکے گی۔
جرمنی نے اذان لاؤڈ سپیکر میں دینے کی اجازت دیدی
