سیول (نمائندہ خصوصی) پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی نئی کابینہ کی پہلی میٹنگ انچن شہر میں منعقد کی گئی۔ اجلاس کی صدارت پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے صدر صابر خان نے کی اور کوریا میں موجود پاکستانی کاروباری حضرات کی فلاح و بہبود سمیت تمام معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ نائب صدر ملک ندیم نے کوریا میں موجود تمام پاکستانیوں کے طبی معاملات میں مالی امداد کے لیے خصوصی توجہ دلاتے ہوئے اس معاملے کے لئے ایک الگ فنڈ قائم کرنے کی ضرورت پر کابینہ کو اپنے مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔ جنرل سیکریٹری ملک نوید بصال نے کابینہ کے تمام ذمہ داران کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے تنظیمی معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ چلانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان کو اعتماد میں لے کر باہمی مشاورت کے ساتھ ملک اور قوم کی خدمت پر خلوص انداز میں کی جائے۔