• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ میں میاں بیوی کی ایئرپورٹ پر آمد، دوران تلاشی بیگ سے زندہ سلامت ایسی چیز نکل آئی کہ دیکھ کر دونوں کے چہروں پر حیرت کے ساتھ ساتھ خوشگوار مسکراہٹ پھیل گئی

Oct 14, 2021

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک میاں بیوی پرواز پکڑنے کے لیے ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں عملے نے انہیں بتایا کہ ان کا بیگ بہت زیادہ وزنی ہے حالانکہ ان دونوں نے وزن کو ذہن میں رکھتے ہوئے پیکنگ کی تھی۔ میاں بیوی نے عملے کی اس بات پر بیگ کو کھول کر چیک کیا تو اس میں سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ وہ مبہوت رہ گئے۔ دی سن کے مطابق جیرڈ اور کرسٹی اونز نامی یہ میاں بیوی ٹیکساس سے لاس ویگاس جا رہے تھے۔
جب انہوں نے اپنے بیگ کو کھول کر دیکھا تویہ دیکھ کر ان کی آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں کہ بیگ میں ان کا کتا بھی موجود تھا۔ جیرڈ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”ہم جتنا سامان بیگ میں ڈال کر لائے تھے، یہ اس سے 5سے ساڑھے 5پاﺅنڈ زیادہ لگ رہا تھا۔عملے کے بتانے پر ہم نے ارادہ کیا کہ شاید کچھ غیرضروری سامان آ گیا ہے چنانچہ اسے نکال دیتے ہیں۔
جیرڈ نے بتایا کہ ” جب ہم نے بیگ کھولا تو اندر اپنے کتے کو دیکھ کر ہمیں اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آیا۔ یہ کم عمر کتا تھا جو میرے Cowboyبوٹ میں چھپا بیٹھا تھا۔ وہ پہلے بھی بوٹ اور دیگر اسی طرح کی چیزوں میں چھپ جایا کرتا تھا۔ اب بھی وہ کہیں اس بوٹ میں موجود تھا جسے ہم نے محسوس نہیں کیا اور بوٹ اٹھا کر بیگ میں رکھ دیئے۔خوش قسمتی سے اس کا ایئرپورٹ پر ہی پتا چل گیا۔ اگر پتا نہ چلتا تو اتنا وقت بیگ میں بند رہنے پر اس کی موت بھی ہو سکتی تھی۔“