• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ کے شو میں سنائپر رائفل سے لیس روبوٹک ڈاگ متعارف ، اس کی خصوصیات سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں

Oct 15, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکہ میں روبوٹ ڈاگ کو سنائپر رائفل سے لیس کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلاڈیلفیا کی ایک کمپنی نے چار ٹانگوں والے روبوٹ کی کمر پر 6 اعشاریہ 5 ملی میٹر کی گن فٹ کر دی ہے۔ اس روبوٹک ڈاگ کو امریکہ کے ایک تجارتی شو میں متعارف کرایا گیا۔
اس روبوٹ کو دور سے ہی ہدایات دی جا سکتیں کہ وہ اپنے گن کو لوڈ، ان لوڈ کر دے یا گولی بھی مار سکتا ہے۔روبوٹ کو بنانے والی کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ ڈاگ روبوٹ دن اور رات دونوں وقتوں میں ایک جیسا کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈاگ روبوٹ گن کے ذریعے خودکار طریقے سے کسی انسان کی مدد کے بغیر ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور 3 سے 4 کلومیٹر دور بیٹھ کر روبوٹ میں موجود گن سے فائرنگ کی جا سکتی ہے۔