• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ناروے کے نئے وزیراعظم جوناس گہرسٹیرنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Oct 15, 2021

اوسلو(نمائندہ خصوصی) ناروے کے نئے وزیراعظم جوناس گہرسٹیرنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ نئے وزیراعظم نے اپنے 18 وزراءپر مشتمل کابینہ کا اعلان بھی کر دیا، نئے وزراءمیں دو وزیر ایسے بھی ہیں جو ناروے میں 2011 کے دہشت گرد حملے میں یوٹیا جزیرے پر زندہ بچ گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ناروے کی وزیراعظم ایرنا سولبرگ نے اپنا استعفیٰ د ینے کی بعد ملک کی قیادت کی تبدیلی کی منظوری دی جس کے بعد جوناس گہرسٹیرکو ناروے کا نیا باضابطہ وزیراعظم منتخب کر لیا گیا۔
ناروے کے نئے منتخب وزیراعظم نے لیبر پارٹی اور سینٹر پارٹی کے درمیان اتحاد کی صورت میں اپنی 18 وزراءپر مشتمل نئی کابینہ بھی تشکیل دے دی ہے۔ جوناس گہرسٹیر کی نئی کابینہ میں آٹھ مرد اور دس خواتین وزراءشامل ہیں، جبکہ ان 18 وزراءمیں وزیر تعلیم کا عہدہ ٹونجے برینا اور وزیر تجارت و صنعت کا قم دان جان کرسچن ویسٹرے کو دیا گیا ہے، یہ دونوں وزراءجب 22 جولائی 2011 کو ناروے میں دہشت گردی کا سانحہ ہوا اس وقت یوٹیا جزیرے پر موجود تھے اور لیبر پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے نوجوانوں کو ملک کو آگے لے جانے کی تلقین کر رہے تھے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ 22 جولائی 2011 کو ناروے میں دو مختلف مقامات پر دہشت گردانہ کارروائی میں 77 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ جعمرات کے روز نئی بننے والی کابینہ کے ایک روز پہلے بھی ناروے میں ایک دہشت گردی کارروائی ہوِِئی ہے جس میں ڈنمارک کے 37 سالہ شدت پسند شخص نے کمان اور تیروں کا حملہ کر کے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ حملہ کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔