قاہرہ (نمائندہ خصوصی) بھارت میں بے دخلی مہم کے دوران اسام پولیس کے مسلمانوں پر مظالم ڈھانے کے خلاف مشرق وسطیٰ کے ممالک میں عوام نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کیلئے مہم شروع کی جو عروج پر پہنچ گئی ہے ۔
العربیہ کے مطابق بھارت کی ریاست آسام سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پولیس اہلکار کی جانب سے ایک مسلمان شخص کو سیدھا گولی مارتے دیکھا گیا ہے ، واقعے کی سوشل میڈیا پر شدید مذمت کی گئی جبکہ عرب دنیا نے سوشل میڈیا پر بھارتی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جو عروج پر پہنچ گئی ۔
خطے کی رپورٹنگ کرنے والے پورٹل مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق کویت کی قومی اسمبلی کے ارکان نے بھارتی حکام اور انتہا پسند گروہوں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف مظالم کی مذمت کی خبر نشر کی تھی ۔کویت کی قومی اسمبلی کے ارکان نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلمانوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔
نیوز ویب سائٹ نے تین لاکھ 18 ہزار سے زیادہ فالوورز رکھنے والے عبدالرحمان النصر کا حوالہ بھی دیا جس نے تشدد کی ویڈیو وائرل کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک میں 30 لاکھ سے زیادہ ہندو رہتے ہیں ، وہ اربوں ڈالرز ہندوستان بھیجتے ہیں ہم ان کے ساتھ احترام کا سلوک کرتے ہیں تو بھارت کیوں ہمارے بھائیوں کو صرف اس لئے مار رہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں ۔
بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کے خلاف مشرق وسطیٰ کے عوام نےبھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا
