بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) سب انجینئرز کے مسائل کاحل اولین ترجیح ہے پی ایم آئی یوکی ٹیم بغیراطلاع دیئے موگے چیک کرنے کابہانہ کرکے بلیک میل کرتی ہے عرصہ دراز سے تعینات افسران کوتبدیل کیاجائے ا ن خیالات کااظہار پاکستان ڈپلومہ انجینئرزفیڈریشن کے سرکل صدر چوہدری نوید اشرف گل نے سب انجینئرز کے ہنگامی اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سب انجینئرزکیخلاف انتقامی کاروائیاں بلاجواز ہیں پی ایم آئی یوکی ٹیم بغیراطلاع کئے موگے چیک کرکے بلیک میل کرتی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ سیکرٹری محکمہ انہارپی ایم آئی یوکی ٹیم کو پابندکریں کہ وہ چھاپوں کے موقع پرسب انجینئرز کوساتھ لے کرجائیں۔ انہوں نے کہاکہ سب انجینئرزکوبلاجواز شوکاز نوٹسز کااجرا اورانتقامی کاروائیاں ان کی پیشہ وارانہ کارکردگی کومتاثرکرتی ہیں حکام بالا مکمل چھان بین کے بعد کاروائی کریں۔بصورت دیگر پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن احتجاج کرنے پرمجبورہوگی۔ اس موقع پر سب انجینئر محمدمصطفی سب انجینئر عبدالحفیظ سب انجینئر ساجد مغل، سب انجینئر عدنان نیازی سب انجینئر علی کامران سب انجینئر طارق اعوان سب انجینئر کامران بٹ سب انجینئر ملک خالد سب انجینئر عطاالرحمن سب انجینئر عزیزالرحمن کے علاوہ زونل صدرپاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن ملک اختراعوان نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اورانہوں نے بہاولپورزون کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔